لاڑکانہ: مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

لاڑکانہ : (دنیانیوز) لاڑکانہ کے علاقے رحمت پور میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی میر روحل کھوسو کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت یونس ڈہانی کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

ایس ایس پی کا بتانا ہے کہ ڈاکو یونس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ، گرفتار ڈاکو 15 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

زخمی ڈاکو کو ابتدائی طبی امداد کے لیے چانڈکا میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں