کندھ کوٹ: گزشتہ روزاغواہونیوالے 5 بینک ملازمین بازیاب نہ ہو سکے

کندھ کوٹ: (دنیانیوز) کندھ کوٹ بھر میں ڈاکو راج قائم ،پولیس بے بس ہوکررہ گئی ، گزشتہ روز اغوا ہونے والے 5 بینک ملازمین بھی بازیاب نہ ہو سکے۔

پولیس کا آپریشن بھی ڈاکوؤں کی کارروائیوں کو نہ روک سکا ، گزشتہ دو روز کے دوران ڈاکوؤں نے 8 افراد کو اغوا کرلیا، ضلع بھرمیں اغوا ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہو گئی۔

27 روز سے جاری آپریشن ایک بھی ڈاکو بھی گرفتار نہ ہو سکا ، ٹیچر اللہ رکھیو اور ہیڈ کاسٹیبل محمد اسماعیل ڈہانی کے قاتل بھی گرفتار نہ ہو سکے، ایس ایس پی بشیر بروہی بھی چھٹی پر چلے گئے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں