رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنیوالے مجرم کو عمر قید بامشقت کی سزا

کراچی: (دنیا نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ شاہد علی میمن نے رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے مقدمہ کے مجرم شہزاد کو عمر قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

سزا مقتولہ کی بوڑھی والدہ کی موجودگی میں سنائی گئی، عدالت نے ملزم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک سال جیل میں گزارنا ہوگا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح کے اقدام سے معاشرے میں خواتین میں خوف پھیل رہا ہے، پراسیکیوٹر پرویز سولنگی نے کہا کہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں