کندھکوٹ: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے

کندھکوٹ: (دنیا نیوز) پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا کندھکوٹ کے گاؤن چمنی میں ہوا، شدید فائرنگ کے بعد پولیس اہلکاروں نے 2 ڈاکوؤں کو جہنم واصل کردیا ۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ڈاکوؤں کی شناخت نہ ہو سکی، ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کی لاشوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں