بہاولنگر: ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 2 نوجوانوں کو گولیاں مار دیں، ایک جاں بحق

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ایک شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقے میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کی تو اس دوران مزاحمت کرنے پر گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے، مرنے والے شخص کی شناخت عبید اللہ کے نام سے ہوئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں