کراچی : سی ویو کے ساحل پرنوجوان کی مبینہ خودکشی

کراچی : (دنیانیوز) کراچی کے ساحل سی ویو دو دریا کے قریب نوجوان نے مبینہ خودکشی کر لی۔

نوجوان کے والد محمود کا کہنا ہے کہ 27 سالہ طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے، طاہر نے دو شادیاں کی تھیں اور وہ دو بچیوں کا باپ ہے، طاہر کی دو میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہو چکا ہے۔ 

نوجوان کے والد نے مزید کہا کہ رات گئے بہو نے روتے ہوئے فون کیا اور کہا کہ طاہر سی ویو پر ہے ہمیں فوری وہاں جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہو نے بتایاکہ  طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی تھی اور کہا کہ  میں خودکشی کر رہا ہوں تم سب خوش رہو، وہ جب سے لاپتہ ہے، معلوم نہیں کیا ہوا ہے۔

نوجوان کے والد نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم سمندر میں تلاش بھی کر رہی ہے، رات کو اندھیرے کی وجہ سے صبح آپریشن شروع کیا گیا، پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں