وزیر اعلیٰ سندھ نے سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا نوٹس لے لیا، 5 ملزم گرفتار

سانگھڑ: (دنیا نیوز، ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانگھڑ میں ذاتی عداوت پر بے زبان جانور اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بتایا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان اور اونٹ کے مالک میں معاملات طے ہو چکے تھے لیکن انسانی طور پر یہ ناقابل قبول ہے، اس لئے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانگھڑ میں مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں، اونٹ کی ٹانگ کاٹ کرغریب سے اس کی روزی بھی چھینی گئی، دورہ حیدرآباد کے دوران سانگھڑ کے متاثرہ شخص کو اونٹ دوں گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سانگھڑ میں سنگ دل وڈیرے نے اپنے کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی، پولیس نے بااثر وڈیرے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں