لاہور: مالکن نے گھریلو ملازمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں مالکن نے گھریلو ملازمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس حکام کے مطابق لاہور میں عسکری 10 کے علاقے میں 15 سالہ گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ کا نام مقدس ہے۔
متاثرہ بچی نے پولیس کو بیان دیا کہ مالکن فرح بی بی نے ڈنڈوں سے تشدد کیا اور زبردستی گرم پانی پلاتی رہی، جس کے باعث حالت غیر ہوگئی، بچی کا شور سن کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی گھریلو ملازمہ کو فوری ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے، واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔