پشاور: فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 خواتین جاں بحق

پشاور: (دنیانیوز) پشاور میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں2 خواتین جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق علاقہ سربند میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایک اور واقعہ علاقہ بانہ ماڑی میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ خاتون جاں بحق ہوگئی ، خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں