بہاولنگر: دو گروپوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق
بہاولنگر: (دنیا نیوز) دوگروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقے چک فتویرا میں دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 2 خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق ہونیوالے شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔