نوابشاہ : بھائی نے دوبہنوں کو کرنٹ لگا کر قتل کردیا
نوابشاہ : (دنیانیوز) سندھ کے شہر نوابشاہ میں بھائی کے ہاتھوں دو بہنوں کے قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔
پولیس کے مطابق نوابشاہ۔بی سیکشن تھانے کی حدود مہاجر کالونی میں بھائی نے دو بہنوں کو بجلی کا کرنٹ لگاکر قتل کردیا، جاں بحق ہونے والی بہنوں کی شناخت رضیہ اور علیشہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کامران علی کو گرفتار کرلیا جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔