اے این ایف کی کارروائیاں،16 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (شہباز خان) اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں میں 16 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے 8 کارروائیوں میں 16 کروڑ سے زائد مالیت کی 588.072 کلو گرام منشیات برآمد کی اور 10 ملزمان کو گرفتار کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ناظم آباد کراچی میں ملزم کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس برآمد، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 1.172 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔

حکام کے مطابق کولاچی روڈ کراچی کے قریب جرمنی سے آنے والے کنٹینر سے 460 کلو گرام کیٹا مائن برآمد کی گئی جبکہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل سے 51.6 کلو گرام چرس اور 4.8 کلو گرام افیون برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 60 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ 2 ملزمان گرفتار کیے گئے، شمالی بائی پاس پشاور میں چارسدہ روڈ کے قریب ملزم سے 6 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

اسی طرح ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب خاتون سے 1.9 آئس جبکہ ایم ون موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک اور کارروائی میں مسافر بس میں سوار ملزم کے جوتوں سے 600 گرام چرس برآمد ہوئی،گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں