اے این ایف کی کارروائیاں، افغان باشندے سمیت 7 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے ایک افغان باشندے سمیت 7 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں سوہاوہ، ساہیانوالہ، سیالکوٹ، پشین اور پشاور میں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 5 مختلف کارروائیوں میں 90 کلوگرام چرس،31 کلو 800 گرام افیون اور 3 کلو 500 گرام ہیروئین برآمد پکڑی گئی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں