اسرائیل کے وحشیانہ حملے نہ رکے، مزید 110 فلسطینی شہید، سینکڑوں زخمی

غزہ: (دنیا نیوز) اہل غزہ پر چھائے صیہونی دہشتگردی کے خونی بادل چھٹ نہ سکے۔
اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری رہے، مزید 110 معصوم فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے، حالیہ حملوں میں شہید ہونے والوں میں 200 بچے اور 94 خواتین شامل،125 مرد اور 34 بزرگ بھی اسرائیلی سفاکیت کی بھینٹ چڑھ گئے۔
3 روز میں شہادتوں کی تعداد 591 سے تجاوز کر گئی، فلسطینیوں کی غزہ بھر میں نقل و حرکت محدود کردی گئی۔