ایئرپورٹ پر خاتون سے رشوت لینے، ہراساں کرنے پر 4 ملازم گرفتار

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر خاتون سے رشوت لینے اور ہراساں کرنے پر کسٹم کے دو انسپکٹرز سمیت چار ملازمین گرفتار کر لئے گئے۔
ایف آئی اے نے دو انسپکٹرز، کانسٹیبل اور پرائیویٹ شہری کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں انسپکٹرز حسن جلیل، طلحہ ممتاز، کانسٹیبل نعمان الٰہی اور پرائیویٹ ساتھی حسیب شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق کسٹمز ملازمین نے بیرون ملک سے مہنگے فون لانے پر خاتون سے رشوت لی، ملزموں نے 50 ہزار روپے نقد جبکہ ساڑھے تین لاکھ روپے بینک اکاؤنٹ میں منگوائے۔
متاثرہ خاتون کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔