خاتون کی قابل اعتراض تصاویر ویڈیوز شیئر کرنے پر مجرم کو 11 سال قید کی سزا

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

فیصل آباد: (دنیا نیوز) خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم کو پیکا ایکٹ کے تحت 11 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج سپیشل کورٹ اینٹی ریپ فیصل آباد نے کیس کا فیصلہ سنایا، مجرم عبدالرحمان کو 5 لاکھ روپے معاوضہ متاثرہ خاتون کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

ایف آئی اے فیصل آباد نے مجرم عبدالرحمان کیخلاف جنوری 2023ء میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں