کراچی میں پولیس مقابلہ: ڈکیتی کرکے فرار ہونے والے 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیا۔

شہر قائد میں بلال چورنگی کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزموں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران دونوں ملزم شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزموں سے اسلحہ، موبائل فونز، موٹرسائیکل اور چھینی گئی رقم برآمد کر لی گئی، ملزموں سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں