بھتیجوں کی فائرنگ سے چچا بیٹے سمیت قتل

ہری پور: (دنیا نیوز) علاقہ کاگ میں بھتیجوں نے فائرنگ کر کے چچا کو ایک بیٹے سمیت قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، باپ اور بیٹے کی لاشوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اراضی کے تنازع پر پیش آیا، مزید تحقیقات جاری ہیں، ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں