20 کلو سونا خورد برد کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے اچھرہ میں دکاندار کی جانب سے مبینہ بیس کلو سونا خورد برد کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
پولیس نے ملزم وسیم اختر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کردیا، عدالت نے ملزم وسیم اختر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کردی۔
پولیس نے بیان دیا کہ ملزم سے مجموعی طور پر دو کلو کے قریب سونا ریکور اور تین کروڑ روپے ریکور کرلیے ہیں، پولیس نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
مدعی مقدمہ کی جانب سے فیصل باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے، ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
واضح رہے کہ تھانہ اچھرہ پولیس نے مختلف مدعیوں کی درخواستوں پر مقدمات درج کر رکھے ہیں۔