شوہر نے روٹھ کر میکے بیٹھی بیوی کو قتل کر دیا

کاہنہ: (دنیا نیوز) شوہر نے روٹھ کر میکے گئی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

مقتولہ پانچ ماہ سے روٹھ کر میکے گئی ہوئی تھی، شوہر نے منانے کے باوجود انکار کرنے پر سونیا کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔

پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔

وقوعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں