شجاع آباد: دو روزہ قبل لاپتہ ہونے والے 14 سالہ لڑکے کی لاش برآمد
شجاع آباد: (دنیا نیوز) شجاع آباد میں دو روز قبل گھر سے لاپتہ ہونے والے 14 سالہ لڑکے عدنان کی لاش ریلوے لائن سے بدآمد ہوگئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ عدنان دو روز قبل گھر سے لاپتہ تھا، تھانہ سٹی میں اغوا کا مقدمہ درج ہوا تھا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قتل یا خودکشی اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ عدنان کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا، ملزموں کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments