اداکارہ سارہ خان کا اعتراف محبت، نکاح تک نام بتانے سے انکار

تفریح

لاہور: (دنیا نیوز) اداکارہ سارہ خان نے محبت کا اعتراف کر لیا، تاہم یہ بتانے سے انکار کردیا کہ وہ کس سے محبت کرتی ہیں۔

سارہ خان نے پہلی بار اپنی محبت کے حوالے سے لب کشائی کی اور اعتراف کیا کہ وہ کسی کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری پہلی محبت امی اور ابو ہیں، ان کی محبت کے لیول تک کوئی نہیں پہنچ سکتا۔ فیملی کے بعد جس سے میں محبت کرتی ہوں وہ میرا شوہر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاں مجھے ایک شخص سے محبت ہو گئی ہے لیکن مجھے اس کے بارے میں بات کرنا اچھا نہیں لگتا کیونکہ میرے گھر کا ماحول ایسا نہیں ہے، جب نکاح ہو جائے گا تو سب کو بتا دوں گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں