نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- لاہور:ہلوکی کےقریب مسافروین کوحادثہ،وزیراعلیٰ پنجاب کااظہارافسوس
  • بریکنگ :- عثمان بزدارکاجاں بحق افرادکےلواحقین سےدلی ہمدردی واظہارتعزیت
  • بریکنگ :- زخمیوں کوعلاج معالجےکی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں،عثمان بزدار
  • بریکنگ :- لاہور:وزیراعلیٰ عثمان بزدارنےحادثےسےمتعلق رپورٹ طلب کرلی
Coronavirus Updates

عائزہ خان کا سنڈریلا بننے کا خواب دیکھنے والی لڑکیوں کیلئے مشورہ

تفریح

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ عائزہ خان نے سنڈریلا بننے کا خواب دیکھنے والی لڑکیوں کو ایک مفید مشورہ دیا ہے۔

عائزہ خان نے انسٹا گرام پر اپنی نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ‘اپنی کہانی کی سنڈریلا بننے کیلئے ، آپ کو صرف اپنی ضرورت ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ‘آپ کو کسی شہزادے کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ آئے اور آپ کو شہزادی بنائے، جبکہ آپ تو پیدائشی ملکہ ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ‘ اپنی قدر جانیں اور ہمیشہ اپنا سر بلند رکھیں۔ یاد رکھیں، آپ دنیا کو چلاتی ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں