بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے کا 'بولڈ' لک وائرل

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی نامور اداکارہ مونی رائے بے شمار ہندی فلموں اور ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اب ان کے بولڈ لک کے ہر طرف چرچے ہو رہے ہیں۔

بھارت کے مشہور ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی مونی رائے ایک سوشل میڈیا متحرک سٹار بھی ہیں جو اپنی زندگی کا ہر لمحہ اپنے مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں اور مداحوں سے جڑی رہتی ہیں۔

اداکارہ نے کانز فلم فیسٹیول سے کچھ تصاویر شیئر کیں جس نے سب کی توجہ اپنے جانب مبذول کروالی۔

زرد پیلے رنگ میں اداکارہ کا لک سورج کی کرن کی مانند تھا۔

مونی رائے نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنا ایک فوٹو شوٹ شیئر کیا جس میں انکا لک کسی حسینہ سے کم نہیں لگ رہا۔

سیاہ لباس زیب تن کئے اداکارہ کا لک مداحوں کو خوب بھاگیا، اداکارہ نے فش ٹیل سیاہ گاؤن میں ملبوس کالا چشمہ لگائے تصاویر شئیر کیں جو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب ساتھی اداکاروں جنت زبیر،دیشا پٹانی اور دیگر فنکاروں کی جانب سے اداکارہ کا یہ "بولڈ" لک بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں