فلم ’’ دی کیرالہ اسٹوری ‘‘ اسلام مخالف پروپیگنڈا ہے: اداکار کمال حسن

ممئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار کمال حسن نے دی کیرالہ اسٹوری اسلام مخالف فلم کو پروپیگنڈا قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار اور ہدایت کار کمار حسن دی کیرالہ سٹوری فلم کے بارے میں سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ ’’ میں نے آپ کو بتایا تھا، یہ پروپیگنڈا کرنے والی فلمیں ہیں جن کے میں خلاف ہوں، سچی کہانی کے نام پر جھوٹ بیچا جا رہا ہے‘‘۔

فلم میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیرالہ سے تقریباً 32 ہزار خواتین گمشدہ ہیں اور یہ خواتین اسلام قبول کرنے کے بعد داعش میں شامل ہوگئی ہیں اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے بھیج دی گئی ہیں۔

یہ فلم 5 مئی کو عین ریاست کیرالہ میں الیکشن سے ایک ہفتہ قبل ریلیز کی گئی جس نے بھارت کے مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان اختلافات کو مزید ہوا دی جا سکے۔

دوسری جانب فلم کو لیکر بالی ووڈ اداکار بھی دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے ہیں، کچھ کا کہنا ہے کہ فلم معاشرے کی عکاسی کر رہی ہے جبکہ ایک طبقہ اسے ہندو مسلمان فسادات کروانے کی جڑ قرار دے رہا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں