'دی لٹل مرمیڈ' نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا

نیویارک: (دنیا نیوز) ہالی ووڈ فلم 'دی لٹل مرمیڈ' نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

والٹ ڈزنی کی فلم نے ایک ہفتہ میں 90 کروڑ ڈالر سے زائد کما لیے جبکہ فلم فاسٹ ایکس بزنس میں 50 فیصد کمی کے باوجود دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

فلم  دی لٹل مرمیڈ  میں ہیلی بیلے کا کردار نوجوان سیاہ فام لڑکیوں کیلئے ایک تحریک ہے، فلم کے ٹریلر نے رواں برس کے آغاز میں ہی مقبولیت حاصل کر لی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں