ادیتیہ رائے کپور کی نئی فلم 'دی نائٹ مینیجر2' کا پوسٹر جاری

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم اسٹار ادیتیہ رائے کپور نے اپنی فلم ’دی نائٹ مینیجر 2‘ کیا پہلا آفیشل پوسٹر مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔

اداکار نے انسٹاگرام پر پوسٹر کو پوسٹ کیا جس میں وہ کیمرے کی طرف تیز نگاہوں کے ساتھ دیکھ رہے ہیں جبکہ پوسٹر کے مطابق فلم 30 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

’دی نائٹ مینیجر‘ ایک انٹرنیشنل شو کا ری میک ہے جسے 2016 میں برطانیہ میں ریلیز کیا گیا تھا، انگریزی شو میں ٹام ہڈلسٹن نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

سیزن ٹو میں ادیتیہ کے ساتھ انیل کپور نے بھی مرکزی کردار ادا کیے ہیں اور مداح نئے سیزن کے اعلان سے بہت خوش ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں