ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی: ایکسائز حکام نے افتخار ٹھاکر کی گاڑی روک لی

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی روک لی۔

محکمہ ایکسائز نے ڈیوس روڈ ناکے پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی کو روکا، ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کے مطابق افتخار ٹھاکر نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس جمع کرا دیا۔

افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ بینکوں کی موبائل ایپ نے آسانی کردی ہے، موقع پر ہی ٹیکس ادا کر کے جان چھڑائی جاسکتی ہے، ایکسائز والے روکیں تو غصہ نہیں کرنا چاہیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں