معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر عالیہ نذیر انتقال کرگئیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر اور اسٹائل آئیکون عالیہ نذیر عرف نکی نینا 47 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

نجی مگیزین کے پبلشر نے سوشل میڈیا پر عالیہ نذیر کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اس خبر سے آگاہ کیا کہ معروف فیشن ڈیزائنر دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں۔

عالیہ نذیر مشہور پاکستانی برانڈ نکی نینا کی مالک تھیں، انہوں نے یہ برانڈ نبیلہ جنید کے ساتھ مل کر شروع کیا تھا، اس لگژری برانڈ کو پاکستان سمیت عالمی سطح پر بھی شہرت حاصل ہے۔

عالیہ نذیر کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں