انشاء کو دماغ سے نکال کر ورلڈ کپ پر فوکس کرو، حریم شاہ کا شاہین کو مشورہ

لاہور: (دنیا نیوز) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی نئی نویلی دلہن انشاء کو اپنے دماغ سے نکال کر ورلڈ کپ پر مکمل فوکس کریں۔

شادی کے بعد معروف پاکستانی کرکٹر، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر مداحوں کے ساتھ 2 تصاویر شیئر کیں۔

ایک تصویر میں شاہین شاہ آفریدی کو اپنے سسر شاہد خان آفریدی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ دوسری تصویر ان کے ولیمے کی ہے جس میں شاہین شاہ کے ہاتھ میں ان کی اہلیہ انشاء آفریدی کا ہاتھ ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے ہمارے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اب ایک خاص انسان کے ساتھ محبت اور بہت زیادہ ہنسنے کی شروعات ہو رہی ہے۔

قومی کرکٹر کے پیغام پر جہاں ان کے ساتھی کرکٹرز اور مداحوں نے ردعمل دیا وہاں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ بھی پیچھے نہ رہ سکیں۔

حریم شاہ نے شاہین شاہ آفریدی کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال انشاء کو اپنے دماغ سے نکال کر ورلڈ کپ پر مکمل فوکس کرو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں