پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں آج ’اختیار‘ اور ’انار کلی سے آگے‘ تھیٹر پلے پیش کیا جائے گا

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی آرٹس کونسل میں پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آج 23 واں روز ہے۔

آرٹس کونسل کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے سلسلے میں آج شام 7 بجے تھیٹر پلے ’اختیار‘ پیش کیا جائے گا۔

تھیٹر فیسٹیول میں دوسرا شو ’انار کلی سے آگے‘ رات 9 بجے پیش کیا جائے گا، تھیٹر ڈرامہ ’انار کلی سے آگے‘ کے ہدایت کار فواد خان ہیں۔

واضح رہے کہ آرٹس کونسل کراچی میں پاکستان تھیٹر فیسٹیول رواں ماہ 8 ستمبر کو شروع ہوا تھا جس کا اختتام آئندہ ماہ 8 اکتوبر کو ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں