احمد علی اکبر اداکارہ یمنیٰ زیدی کیساتھ رومانوی کردار ادا کرنے کے خواہاں

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار احمد علی اکبر نے اداکارہ یمنیٰ زیدی کیساتھ رومانوی کردار نبھانے کی خواہش کااظہار کردیا۔

ڈرامہ پری زاد سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار احمد علی اکبر نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

ڈرامے میں رومانوی کردار سے متعلق سوال پر احمد علی اکبر کا کہنا تھا کہ میں اچھے سکرپٹ کا منتظر ہوں جس میں لڑکے اور لڑکی کی اچھی کیمسٹری ہو، ابھی تک تو ایسا کوئی سکرپٹ نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کے لیے یمنیٰ زیدی کے ساتھ رومانوی کردار کرنا چاہتا ہوں، یمنیٰ بھی اسی انتظار میں ہے کہ کوئی اچھی کہانی آئے تو ہم دونوں ایک ساتھ کام کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں