یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ' نایاب' کا آفیشل پوسٹر منظر عام پر آگیا

لاہور: (ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم" نایاب" کا آفیشل پوسٹر جاری کردیا گیا۔

ڈرامہ تیرے بن سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پہلی فلم کا آفیشل پوسٹر شیئر کر دیا۔

پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتےہوئے لکھا کہ آئیے ہم اپنے پہلے آفیشل پوسٹر کے ساتھ نایاب کی دنیا میں قدم رکھتے ہیں، اسی جوش و جذبے کے ساتھ جو ہمارے مرکزی کردار میں نظر آ رہا ہے۔

واضح رہے کہ عمیر نثار علی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "نایاب " میں یمنیٰ زیدی پہلی بار بڑے پردے پر اداکاری کی جوہر دکھائیں گی، فلم میں اداکارہ کرکٹر کے کردار میں نظر آئیں گی۔

مذکورہ فلم رومینہ عمیر اور عمیر عرفانی کی پیشکش ہے جبکہ سکرین پلے علی عباس نقوی اور باسط نقوی کا تحریر کردہ ہے، فلم کی کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ، عدنان صدیقی، فواد خان، عثمان خان، احتشام الدین، فریال محمود، امِ ہانی طہٰ سمیت دیگر شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں