ماہم عامر نے شوہر سے پہلی ملاقات اور شادی کی کہانی سنا دی

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ ماہم عامر نے شوہر فیضان شیخ سے پہلی ملاقات اور شادی کی کہانی سنا دی۔

حال ہی میں اداکارہ ماہم عامر نے شوہر فیضان شیخ کے ہمراہ نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات سمیت اپنے شوہر سے پہلی ملاقات اور شادی کی کہانی بھی بیان کردی۔

فیضان شیخ سے پہلی ملاقات بارے بات کرتے ہوئے ماہم عامر نے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات ایک تھیٹر کے آڈیشن کے دوران ہوئی، جہاں میں آڈیشن دینے گئی تھی۔

اس دوران اداکار فیضان شیخ نے کہا کہ میں ماہم کا آڈیشن دیکھ رہا تھا، میں پہلے ہی تھیٹر کے مرکزی کردار کے لیے فائنل ہوچکا تھا، میں نے ہدایت کار کو مشورہ دیا کہ لڑکی اچھا پرفارم کررہی ہے ، اسے کاسٹ کرکے دیکھتے ہیں۔

ماہم کا کہنا تھا کہ تھیٹر میں ہم دونوں نے میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا، میں نے تھیٹر میں فیضان کی پہلی بیوی کا کردار نبھایا تھا جب کہ تھیٹر پلے میں فیضان دو شادیاں کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامے میں میاں اور بیوی بننے کے بعد ہم حقیقت میں بھی شریک حیات بنے اور ہدایت کار آج تک ہمیں بولتے ہیں کہ ہماری وجہ سے ہی تم دونوں کی شادی ہوئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں