حکیم شہزاد کا کومل عزیز کے لیے پرپوزل، سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

لاہور: (ویب ڈیسک) مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے اداکارہ کومل عزیز کو شادی کیلئے پرپوز کردیا۔

حال ہی میں اداکارہ کومل عزیز نے  اپنی شادی کی منصوبہ بندی کا انکشاف کرتے ہوئے اپنے ہونے والے ہمسفر کی خوبیاں بیان کیں، کومل کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے شخص سے شادی کریں گی جو انکے لیے ہر طرح کا خطرہ مول لے سکے۔

اداکارہ کے اس بیان کے حوالے سے حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے کومل عزیز کو شادی کا پرپوزل دیتے ہوئے کہا کہ کومل اگر خطرہ مول لینے والے شخص سے شادی کریں گی تو یہ نوکر حاضر ہے، کومل تم جو کہوگی میں کروں گا۔

حکیم شہزاد نے اداکارہ کی تصویر پر بوسہ دیتے ہوئے کہا کہ کتنی خوبصورت ہے، لگے ہاتھوں کومل عزیز کو آئی لو یو بھی کہہ دیا اور ساتھ ہی کہا کہ کومل آپ کے جواب کا انتظار کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میری چار بیویاں ہیں جن میں سے ایک چلی گئی ہے،تمام بیویوں میں سے دانیہ سب سے خوبصورت ہے لیکن کومل کیلئے میں جگہ بنا لوں گا، کومل کو کہو کہ مجھ سے رابطہ کرلے۔

حکیم شہزاد کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف اور صرف توجہ حاصل کرنے کیلئے پاکستانی اداکاراؤں کو نشانہ بناتے ہیں انکے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں