یوم آزادی پر گلوکار جواد احمد کی آواز میں ملی نغمہ جاری

لاہور: (دنیا نیوز) یوم آزادی پر گلوکار جواد احمد کی آواز میں ملی نغمہ جاری کر دیا گیا۔

نغمے کے بول پاک سر زمین شاد باد قومی ترانے کی پہلی سطر سے اخذ ہیں، نغمہ اقوام پاکستان کی خوبصورتی، جوش اور جذبات کا عکاس ہے، ملی نغمے کے ہر بول میں اتحاد اور پاک سر زمین سے محبت کا اظہار ہے۔

نغمے میں وطن کے محافظوں کو شیر اور شاہین کی تشبیہ دی گئی ہے، جو ان کی بہادری اور جرات کو ظاہر کرتی ہے، ہر لائن میں حب الوطنی اور پاکستان سے محبت کے جذبات نمایاں ہیں، جو قوم میں جذبہ اتحاد اور قربانی کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔

یہ ملی نغمہ معرکہ حق میں حاصل ہونے والی شاندار فتح کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ہر پاکستانی کے دل میں وطن سے محبت کی روشنی کو جلا بخشنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں