اداکارہ متھیرا کے والد انتقال کر گئے

تفریح

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان متھیرا کے والد انتقال کر گئے ہیں۔

اداکارہ متھیرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فام انسٹا گرام پر اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں سے ان کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرا پہلا پیار، میرا دوست، میرا یقین، میرے والد بہت جلد اوپر چلے گئے ہیں۔میں آپ کو بہت مس کر رہی ہوں لیکن مجھے امید ہے کہ آپ بہتر جگہ پر ہوں گے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر آنسووں سے آپ واپس آسکتے تو ابھی آپ زندہ ہوتے لیکن ہمارے پاس زندگی دینے کی کوئی طاقت نہیں ہے، بابا میں آپ سے دوبارہ ملنے تک آپ کے لیے دعائیں کرتی رہوں گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں