معروف صحافی اور تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی انتقال کر گئے

پاکستان
پشاور: (دنیا نیوز) معروف صحافی اور تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی قضائے الہیٰ سے وفات پا گئے ہیں۔
ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں انزرگی، نزد بابوزئی انٹرچینج، سوات ایکسپریس وے پر بروز جمعہ بوقت دن 11 بجے ادا کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سینئر صحافی اور تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت ہمدردی کی ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ رحیم اللہ یوسفزئی صحافت کے شعبے میں ادارے کی حیثیت رکھتے تھے، ان کی وفات سے صوبے کی صحافتی میدان میں پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو سکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ صحافت کے شعبے میں آپ کی گرانقدر خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم ایک منجھے ہوئے صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک انتہائی نفیس اور شریف النفس انسان تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments