گلوکار فلک شبیر کا اہلیہ سارہ خان کو زیادہ کھانے کا مشورہ

تفریح

لاہور:(روزنامہ دنیا) گلوکار فلک شبیر نے اہلیہ اداکارہ سارہ خان کو زیادہ سے زیادہ کھانے کا مشورہ دے دیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ سارہ خان جَلد اپنے پہلے ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی ہیں۔سارہ خان آج کل اپنی انسٹا گرام سٹوریز پر بچوں کے کپڑوں اور کھلونوں کی تصویریں بھی شیئر کرتی نظر آ تی ہیں۔فلک شبیر کی جانب سے سارہ خان کو مشورہ دیتے ہوئے اُن کی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

سارہ خان کی نئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک کھانے کی ٹیبل پر بیٹھی ہیں، سارہ خان کے سامنے مختلف اقسام کے متعدد کھانے رکھے ہوئے ہیں، تصویر شیئر کرتے ہوئے فلک شبیر کا کیپشن میں کہنا ہے کہ ‘ماشاء اللہ ، ماشاء اللہ، کھاؤ بیگم کھاؤ، یہ کھانے کے دن ہیں۔فلک شبیر کی یہ سٹوری سارہ خان کی جانب سے بھی اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں