بل گیٹس کی بیٹی نے مسلم نوجوان سے شادی رچالی

دنیا

لاہور:(ویب ڈیسک)ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بڑی بیٹی نے مسلم مصری منگیترنائل نصر سے شادی رچالی جس کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر سڑکوں کو بند کردیا گیاجبکہ اس شادی پر 20 لاکھ ڈالرز سے زائد کا خرچہ ہوا۔ 

رپورٹ کے مطابق پہلے ایک خفیہ تقریب اور پھر 16 اکتوبر کو نیویارک میں ایک عام تقریب میں یہ جوڑا رشتہ ازدواج سے منسلک ہوا۔اسی جگہ پہلے شادی کی رسومات نجی طور پر ادا کی گئی اور پھر دعوت کا انعقاد کیا گیا۔

نائل نصر اور جینیفر گیٹس نے امریکہ کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے ماسٹر کر رکھا ہے، مصری نوجوان نے 2013جب کہ جینیفر گیٹس نے 2018 میں ماسٹر کیا اور دونوں کو گھڑ سواری کا شوق ہے۔

واضح رہے کہ بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر اور ان کے مسلمان مصری شوہر نائل نصر کے معاشقے کی رپورٹس2017 میں سامنے آئی تھیں اور اس وقت ہی یہ چہ مگوئیاں ہوگئی تھیں کہ جلد ہی دونوں شادی کرلیں گے۔

نائل نصر کے والدین کویت میں آرکیٹک کی ایک کمپنی چلاتے ہیں، وہ کاروبار کے سلسلے میں ہی مصر سے 3 دہائیاں قبل کویت منتقل ہوئے تھے جبکہ نائل نصر کی پیدائش امریکہ میں ہوئی تھی تاہم ان کی پرروش کویت میں ہوئی اور انہوں نے اعلیٰ تعلیم امریکہ سے حاصل کی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں