نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- حکومت کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنےکافیصلہ
  • بریکنگ :- اسلام آباد:وزارت خزانہ کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری
  • بریکنگ :- ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 142روپے 62 پیسےفی لٹربرقرار،وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- پٹرول کی فی لٹرقیمت 145روپے 82 پیسےبرقرار،نوٹیفکیشن
  • بریکنگ :- لائٹ ڈیزل کی قیمت 114روپے 7 پیسےفی لٹرکی سطح پربرقراررہےگی
  • بریکنگ :- مٹی کےتیل کی قیمت 116روپے 53 پیسےفی لٹربرقرار، نوٹیفکیشن
Coronavirus Updates

افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے عالمی برادری کردار ادا کرے: عمران خان

پاکستان

ریاض: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔ افغان عوام کی مدد کے لئے منجمد اثاثے بھی فوری طور پر بحال کئے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان کی بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم سے ملاقات مڈل ایسٹ گرین اینی شیٹو کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔ ملاقات میں فریقین نے دونوں برادر ملکوں کے درمیان باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں دونوں وزرائے اعظم نےمختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے شاہی شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ بحرین کے ساتھ پاکستان کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔ پرامن و استحکام افغانستان پاکستان سمیت پورے خطے کے لئے اہم ہے ۔ افغان عوام کی مدد کے لئے منجمد اثاثے بھی فوری طور پر بحال کئے جائیں۔

اس موقع پر شہزاہ سلمان بن حمد نے کہا کہ بحرین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں