حکومت کا چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت نے چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق چوزے کی برآمد پر پابندی کی سمری تیار کر کے منظوری کیلئے بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے کلو تک کمی آسکتی ہے، کوئی چیز سرپلس ہو تب برآمد کی جاتی ہے، یہاں قلت ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں