سپین: کمرشل بلڈنگ میں آتشزدگی، پاکستانی میاں بیوی اور دو بچے جاں بحق

دنیا

بارسلونا: (دنیا نیوز) سپین میں کمرشل بلڈنگ میں آتشزدگی سے پاکستان خاندان کے چار افراد جان بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل تھے جن میں سے ایک بچہ تین سال کا اور دوسرا بچہ ایک سال کی عمر کا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میاں بیوی کاٹھ کباڑ کا کام کرتے تھے اور دکان میں ہی رہائش پزیر تھے۔ پاکستانی میاں بیوی گزشتہ دس سال سے اسپین میں مقیم تھے۔

ہماسیوں کے مطابق دکان میں بجلی کا کنکشن براہ راست لگایا گیا تھا اور شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں