اذان کے احترام میں ساحر علی بگا نے کنسرٹ روک دیا، ویڈیو وائرل

تفریح

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اذان کے احترام میں اپنا کنسرٹ روک دیا، جسے ہر کوئی پسند کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کنسرٹ میں شرکاء کی جانب سے ہونے والی بدنظمی کے کئی واقعات سامنے آئے جن میں عاطف اسلم، عطا اللہ، طلحہٰ انجم اور آئمہ بیگ کا کنسرٹ شامل تھا۔

سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساحر علی بگا سٹیج پر اپنا اور آئمہ بیگ کا گانا ’مست ملنگ‘ گا رہے ہیں اتنے میں اذان کی آواز گونج اٹھتی ہے۔

ساحر علی بگا اذان کی آواز سن کر کہتے ہیں میوزک بند کریں جبکہ حاضرین کو بھی خاموش ہونے کا کہتے ہیں۔

گلوکار کو یوں اذان کا احترام کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے جبکہ سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں