اعجاز اسلم نے کم عمری میں شادی کی وجہ بتا دی

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے کہا ہے کہ میں بہت چھوٹا تھا جب والدین نے شادی طے کر دی، اکلوتا ہونے کی وجہ سے فیملی کی طرف سے شادی کیلئے بہت زیادہ دباؤ ڈالا گیا تھا۔

اپنے ایک بیان میں اداکار اعجاز اسلم نے بتایا کہ والدین نے میرا رجحان ماڈلنگ اور اداکاری کی طرف دیکھا تو میری شادی کا فیصلہ کر لیا، میں اکلوتا بیٹا تھا، میری 3 بہنیں ہیں، اکلوتا ہونے کی وجہ سے فیملی کا شادی کیلئے بہت زیادہ دباؤ تھا جس وجہ سے مجھے والدین کے فیصلہ کو تسلیم کرنا پڑا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ پہلے شادیاں جلدی کر دی جاتی تھیں جبکہ آجکل ایسا رجحان نہیں رہا، آجکل کی لڑکیاں اپنے کیریئر پر توجہ دے رہی ہیں جبکہ میرا ذاتی خیال بھی یہی ہے کہ کم عمری میں شادی نہیں کرنی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...