وزیراعظم نے اسلام آباد میں سکول آن ویلز منصوبے کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں سکول آن ویلز منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

ابتدائی طور پر 8 بسوں پر مشتمل سکول آن ویلز منصوبہ اسلام آباد اور گردو نواح کے بچوں کو موبائل سکولز کے ذریعے تعلیم فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے افتتاح کے موقع پر سکول کے بچوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا اولین ترجیح ہے، موبائل لائبریری دور دراز کے بچوں کو تعلیم دلوانے کا بہترین ذریعہ ہے، بچے قوم کے معمار ہوتے ہیں، تعلیم کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم نے پودا لگا کر ملک گیر موسم بہار شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ہے، رواں سال 24 کروڑ سے زائد درخت لگائے جائیں گے، شجر کاری کو ملکی سطح پر فروغ دینا ہوگا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں