مایہ ناز موسیقار نثار بزمی کو مداحوں سے بچھڑے 16 برس بیت گئے
لاہور: (دنیا نیوز) اردو فلموں کے مایہ ناز موسیقار نثار بزمی کو مداحوں سے بچھڑے 16 برس بیت گئے، آل انڈیا ریڈیو سے فنی سفر کا آغاز کرنے والے نثار بزمی نے فلموں میں کمال کی موسیقی دی جو آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے۔
نثار بزمی 1925ء میں بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہوئے، انہوں نے آل انڈیا ریڈیو سے بطور موسیقار اپنے کیریئر کا آغاز کیا، نثار بزمی نے 1946ء میں فلمی صنعت میں قدم رکھا۔
قیام پاکستان کی بعد نثار بزمی پاکستان آ بسے اور پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے موسیقی ترتیب دینے لگے، ساٹھ، ستر اور اسی کی دہائی میں ان کی شہرت کا طوطی بولتا تھا، بزمی جس گیت کی موسیقی ترتیب دیتے وہ سپر ہٹ ہو جاتا۔
فلمی گیتوں کے ساتھ انہوں نے کئی ملی نغمے بھی کمپوز کیے، یہ وطن تمہارا ہے، خیال رکھنا اور ہم زندہ قوم ہیں جیسے نغمے آج بھی مقبول ہیں، انہوں نے کئی ایوارڈز اور اعزازات اپنے نام کیے۔
نثار بزمی کو 1994ء میں فنی خدمات کے صلے میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، موسیقی کی دنیا کے دھمکتے ستارے نثار بزمی 22 مارچ 2007ء کو کراچی میں 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments