معاشی اور سیاسی چیلنجز عمران خان کی ناکام پالیسیوں کا شاخسانہ ہے: وزیر اعظم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کے معاشی، سیاسی اور انتظامی چیلنجز عمران خان کی ناکام پالیسیوں کا شاخسانہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ہمیشہ صرف بیان بازی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا بہاولپور میں مفت آٹے کی تقسیم کے مرکز کا دورہ

اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ قوم عمران خان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مایوس کن کارکردگی سے متعلق پوچھ رہی ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں