نئے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نئے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نےعہدے کا چارج سنبھال لیا۔

نئے اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے سپریم کورٹ پہنچنے پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب بھی دیئے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا آج الیکشن والے کیس میں پیش ہوں گے؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ہاں عدالت میں پیش ہوں گا، بنچ پر اعتراض اٹھانے کے سوال پر کہا کہ کیس شروع ہو جائے پھر ہی دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے، عدلیہ میں تقسیم پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی کا استعفیٰ منظور، منصور عثمان اعوان تعینات

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایڈووکیٹ سپریم کورٹ منصورعثمان اعوان کو اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کیا گیا تھا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہزادعطاء الٰہی کا اٹارنی جنرل کےعہدے سے استعفیٰ منظور کرنے کے بعد منصور عثمان اعوان کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دی۔

صدرمملکت نے نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں