سندھ ہائیکورٹ: حسان نیازی کی گرفتاری کیخلاف آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے حسان نیازی کی گرفتاری اور مقدمے کے اندراج کیخلاف آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی اپنے وکلاء کے ہمراہ سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کی سماعت آج ہی کی جائے۔

 اس پر جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ آج بہت زیادہ کیسز ہیں جس کے باعث سماعت ممکن نہیں، کل آپ کی درخواست کی سماعت کریں گے، عدالت نے درخواست 30 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

درخواست میں حفیظ اللہ نیازی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میرے بیٹے کو بے بنیاد مقدمات میں گرفتار کیا جا رہا ہے، حسان نیازی کی گرفتاری کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں